سدھارتھ نگر: اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے ڈومریا گنج اسمبلی حلقے سے سابق ممبر اسمبلی کمال یوسف سماج وادی سیکولر مورچہ میں شامل ہو گئے ہیں۔
سماج وادی پارٹی کے تأسیسی مبمران میں شامل رہے ملک کمال یوسف گذشتہ اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے سماج وادی پارٹی میں ہوئے تنازع کے چلتے بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو گئے تھے ۔ ڈومریا گنج حلقے سے چار بار ممبر اسمبلی رہے ہیں ملک کمال یوسف ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔سابق وزیرنے اب سماج وادی سیکولر مورچہ میں شامل ہوکر مورچہ کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ خیال رہے کہ ایس پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے چچا شیوپال سنگھ یادو نے بدھ کو سماج وادی سیکولر مورچہ بنانے کا اعلان کیاتھا۔