کانپور : اتر پردیش کے کانپور دیہات میں تھانہ گجنیر کے تحت چوکی میں تعینات ایک سپاہی کی مشتبہ حالت میں سینے میں گولی لگنے سے موت ہوگئی۔پولیس نے آج بتایا کہ تھانہ گجنیر کی پاما چوکی میں تعینات سپاہی نریش چندر کی دیر رات ساتھی دیوان وید پرکاش کے ساتھ گشت پر نکلے تھے ۔
دونوں سر ونکھیڑا پر واقع پٹرول پمپ کے نزدیک پہنچے ، دیوان تیواری پمپ پر بیٹھ گئے اور سپاہی نریش قضائے حاجت کے لئے چلے گئے ۔ اسی درمیان رائفل سے گولی چل گئی اور سپاہی نریش کے سینے میں لگ گئی۔ آواز سن کر دیوان تیواری دوڑے اور گجنیر تھانہ انچارج و چوکی انچارج کو اطلاع دی۔ ایس او گنجیر سپاہی کو رنیا کے پرائیویٹ اسپتال لے گئے ۔ جہاں سے کانپور واقع ریجنسی اسپتال ریفر کردیا جہاں علاج کے دوران نریش کی موت ہوگئی۔اس حادثے کو لیکر پولیس سپرنٹنڈنٹ کانپور دیہات نے بتایا کہ ابھی معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے جانچ کے بعد ہی یہ پتہ چلے گا کہ موت کی وجہ کیا تھی لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے لیکن مقتول نریش کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ خودکشی نہیں کر سکتے ہیں۔