اگرتلہ، 5 فروری (یو این آئی) تریپورہ کے ضلع گومتی میں ایک خاتون کی اس کے رشتہ داروں نے اجتماعی عصمت دری کی۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ پیر کو ضلع کے کوکرابن گاؤں کی ایک خاتون کو اس کا جیٹھ یہ کہہ کر اپنے ساتھ ایک جگہ لے گیا کہ اس کا شوہر ایک حادثہ میں زخمی ہوگیاہے۔ وہاں موجود اس کے رشتہ داروں نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی اور اس کو زدو کوب کیا۔متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری طرف ریاست میں اپوزیشن کانگریس پارٹی نے کہا کہ قصوروار مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر ہیں جو پولیس کی گرفت سے باہر کھلے عام گھوم رہے ہیں اور واردات کی مخالفت کرنے پر انہیں دھمکا رہے ہیں۔