طائف ۔“سعودی عرب کے شہر طائف میں شدید بارش کے بعد زمین کھسکنے سے سڑک بند ہوگئی۔سعودی عرب کے مختلف شہروں کی طرح طائف میں بھی شدید بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے
جس کی وجہ سے یہاں درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق طائف کے علاقے شفا خانے والی سڑک تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔