بارہ بنکی: مرکزی کسٹم ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقے سے ایک کروڑ سات لاکھ روپئے قیمت کی افیم لے جارہے دو اسمگلروں کو گرفتارکیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ پیلی بھیت باشندہ ستنام سنگھ اور اس کا بھتیجا بٹو سنگھ مغربی بنگال کے سلی گُڑی سے 71.5 کلو گرام افیم کو لیکر دہلی کے نزدیکی علاقوں میں بیچنے کے لئے ایک گاڑی میں لے جارہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ لکھیم پور قومی شاہراہ میں بارہ بنکی کے ٹول پلازہ کے نزدیک مرکزی کسٹم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے انہیں پکڑ لیا اور افیم برآمد کی۔ برآمد افیم کی بین الاقوامی بازار میں قیمت ایک کروڑ سات لاکھ روپئے بتائی گئی ہے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔