نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجیت پٹیل نے آج فوری اطلاق کے ساتھ اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔انہوں نے اس کی وجہ ذاتی بتائی ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر پٹیل نے کہاکہ ذاتی وجوہ کی بنا پر میں نے فوری اطلاق کے ساتھ اپنے موجودہ عہدہ سے استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ میرے لئے باعث اعزاز رہا کہ میں نے مختلف حیثیت سے ریزرو بینک آف انڈیا کی کئی برسوں تک خدمت کی۔
SIGNUM:?·ð!R?;l?é>k?Ìq
انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھیوں اور ڈائریکٹروں کا شکریہ بھی ادا کیا او ران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مسٹر پٹیل کے مستعفی ہوجانے کی قیاس آرائیاں کئی دنوں سے کی جارہی تھیں، خاص طور پر جب ان کے ڈپٹی ویرل آچاریہ نے پچھلے مہینے ایک تقریر میں ریزرو بینک آف انڈیا کی خودمختاری کی مدافعت کردی تھی، تو جیسے ان کا مستعفی ہونا یقینی لگنے لگا تھا۔ اس بیچ ڈپٹی گورنر کے بھی مستعفی ہونے کی خبر ملی ہے ۔حکومت اور ریزرو بینک کے درمیان ایک سے زیادہ امور پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے ۔ مسٹر پٹیل نے 2016میں 4ستمبرکو گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ رگھورام راجن کے جانشیں بنے تھے جنہوں نے اسی سال19جون کو استعفا دے دیا تھا۔