مئو: اترپردیش کے ضلع مئو کے ہلدھرپور علاقے میں پیرکی رات ہوئے سڑک حادثے میں تلک سے لوٹ رہی کار میں سوار نوجوانوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ ریوکانت یادو(23)، سندیپ سنگھ(22)، ادے یادو (20) اور چھوڑو یادو پیر کی دیر شام کو ضلع مئو کے ہی بڑاگاؤں میں منعقد ایک تلک تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے ۔ رات تقریبا 12 بجے نوجوان تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے ۔
ہلدھرپور علاقے میں پہسا بازار کے نزدیک تیز رفتارکار بے قابوہوکر سڑک کے کنارے لگے درخت سے ٹکرا گئی۔کار کی درخت سے ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک نوجوان نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔قابل ذکر ہے کہ کار میں سوار چاروں نوجوان آپس میں دوست تھے اور اپبے ایک دوست کے تلک سے واپس لوٹ رہے تھے ۔ مرنے والوں میں تین کا تعلق مئوسے ہے جبکہ ایک اعظم گڑھ کا رہنے والاہے ۔ یہ لوگ مئو میں ہی تعلیم حاصل کررہے تھے ۔