امروہہ 17 جنوری (یواین آئی) اترپردیش کے امروہہ میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم نے مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش میں چوتھی بار چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مغربی اتر پردیش میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ بنے دہشت گردوں کے سلیپر ماڈيول کی تلاش میں این آئی اے کی ٹیم نے نوگاوا ں سادات علاقے میں بدھ کی رات مشتبہ ٹھکانوں پرچھاپے مارے ۔ ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو ملی اطلاعات کی بنیاد پر مسلسل مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔اس سے پہلے بھی این آئی اے کی ٹیم مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش میں تین مرتبہ چھاپہ مارچکی ہے۔ ٹیم نے اس کے علاوہ ہاپوڑ میں گڑھ مكتیشور علاقے کے بدركھا اٹسیني گاؤں میں بھی چھاپہ مارے ۔