کانپور : نوبستہ ،حلقہ میں گھریلو تنازعہ سے پریشان ایک شادی شدہ خاتون نے مٹی کاتیل ڈال کرخود کونذرآتش کرلیا۔ آواز سن کرسسرال والوںنے دروازہ توڑ کر جھلسی بہو کونکالااورعلاوج کے لئے ہیلیٹ اسپتال میں داخل کرایاگیا۔
بیٹی کے جلنے کی اطلاع ملتے ہی مائیکے والے بھی اسپتال پہنچ گئے جہاں اس کی دوران علان موت ہوگئی۔ فتحپور کھاگاکے رہنے والے کسان وریندر سنگھ نے اپنی بیٹی پوجا کی شادی تین برس قبل یشودانگرمیں رہنے والے وویک سے کی تھی۔مائیکے والوں کاالزام ہے کہ شادی کے ایک برس بعد سسرال والوںنے جہیزمیں موٹرسائیکل ، سونے کی چین اور نقد روپئے کامطالبہ کیا۔ مائیکے والوںنے داماد وویک کونقدروپئے دے دیا اور موٹرسائیکل بعد میںدینے کی بات کہی۔ الزام ہے کہ پیسہ ملنے کے بعد سسرال والوںنے بیٹی کوآئے دن پریشان کرنے لگے ۔جس کی اطلاع پوجا نے مائیکے والوں کودی تھی۔ ۱۶جنوری کو سسرال کے ظلم سے پریشان شادی شدہ نے مٹی کاتیل ڈال کرآگ لگالی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ایس اونے بتایا کہ مائیکے والوںنے سسرال والوں کے خلاف تھانے میں تحریر دی ہے ۔جس کی بنیاد پرکاروائی کی جارہی ہے ۔