رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے ونگ کمانڈر ابھینندن سے ہندوستانی فوج کی ٹکڑی کی تعیناتی ، اعلی سیکورٹی والے ریڈیو فریکوینسی اور حساس لاجسٹک کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ۔
پاکستان کو سبق سکھانے والے ہندوستانی فضائیہ کے جانباز ونگ کمانڈر ابھینندن کے ساتھ پاکستان نے کیسا سلوک کیا اور ان سے کیا کیا سوالات پوچھے گئے ، اس کا انکشاف ہوگیا ہے ۔ ہندوستان ٹائمز میں شائع ایک خبر کے مطابق پاکستان نے ابھینندن سے انڈین ائیرفورس کی کئی حساس جانکاریاں مانگی تھیں ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے ونگ کمانڈر ابھینندن سے ہندوستانی فوج کی ٹکڑی کی تعیناتی ، اعلی سیکورٹی والے ریڈیو فریکوینسی اور حساس لاجسٹک کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ ابھینندن کی ٹیم کا حصہ رہے ایک افسر نے بتایا کہ ابھینندن کے ساتھ پاکستانی فوج نے کافی مار پیٹ کی اور انہیں سونے نہیں دیا گیا ۔
قید کے دوران ابھینندن کو لگاتار کئی گھنٹوں تک کھڑا رکھا گیا ۔ ان کی بے چینی بڑھانے کیلئے تیز میوزک بجایا گیا ۔ پاکستانی اہلکاروں نے ابھینندن سے آئی اے ایف کے ٹرانزٹ میسیج ، فائٹر جیٹس کی تعیناتی اور لاجسٹک نظام کے معلومات حاصل کرنے کی بھی کوشش کی ۔