بھوپال،23مارچ؛ کانگریس کے قد آور رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ بھوپال سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
وزیراعلیٰ اورکانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے آج یہاں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کی مرکزی قیادت نے اس تعلق سے گذشتہ روز فیصلہ کیا۔
مسٹر سنگھ سنہ 1993 سے 2003 تک ریاست کے وزیر اعلیٰ کے منصب فائز رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ راج گڑھ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔
بھوپال سیٹ بی جے پی کا قلعہ مانی جاتی ہے۔ فی الحال یہاں سے بی جے پی کے آلوک سنجر رکن پارلیمنٹ ہیں۔ گذشتہ تقریباً ڈھائی دہائی سے اس سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ رہا ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے اب تک اپنے امیدار کا اعلان نہیں کیا ہے۔