نئی دہلی، ؛ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نائب صدر اور مرکزی وزیراوما بھارتی نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو ’چور کی بیوی‘ کہے جانے کو ’بگڑے بول‘ کہے جانے کو خارج کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کا تبصرہ حقیقت میں درست ہے اور ایسا کرکے انہوں نے کانگریس کو اینٹ کا جواب ’کنکر‘ سے دیا ہے۔
بھارتی نے یہاں سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرکے محترمہ پرینکا گاندھی کے بارے میں اپنے خیالات کو دہرایا اور میڈیا کی تنقیدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’کل سے مسلسل محترمہ رابرٹ واڈرا پر میرا تبصرہ کچھ نیوز چینل ’بگڑے بول‘ کہہ رہے ہیں جبکہ میرا پورا بیان حقیقت میں درست ہے، پرچبھنے والا ضرور ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مسٹر رابرٹ واڈرا پر بدعنوانی کے الزامات ہیں اور وہ ضمانت پرہیں۔ ضمانت کا مطلب ہوتا ہے کہ جرم کی نصف قبولیت۔ ضمانت کا مطلب کلین چٹ نہیں ہوتا۔ ایسی حالت میں انکی بیوی کیا کہلائیں گی۔ انہوں نے وہی کہا ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ جب مسٹر واڈرا کی املاک میں بے تحاشہ اضافہ ہوا تو کیا ان کی بیوی اس سے انجان تھیں ؟