نئی دہلی، 22 اپریل ؛ہندوستان نے آج کہا ہے کہ اس نے پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد اور اس کے سربراہ مسعود اظہر کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق سبھی ثبوت چین کے حوالے کردیئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ خارجہ سکریٹری نے چین کے دورے کے دوران اسے جیش محمداور مسعود اظہر کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے باخبر کرادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے جیش محمد اور اس کے لیڈر مسعود اظہر کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ثبوت چین سے اشتراک کی ہے۔