وارانسی، 26 اپریل ؛وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی لوک سبھا حلقہ سے جمعہ کو نامزدگی کے کاغذات جمع کئے۔
مسٹر مودی نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں پرچہ بھرا۔ اس موقع پر بہار کے وزیراعلی نتیش کمار، شرومنی اکالی دل کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل، شیوسینا سربراہ ادھے ٹھاکرے، انامدرک کے لیڈر او پنیرسلوم اور ایم تنبھادرئی اور مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، سشما سوراج اور نتن گڈکری موجود تھے۔
پوجا کے بعد مودی ضلع ہیڈکوارٹر کے احاطے کے رائفل کلب آڈی ٹوریم میں بنے خصوصی نامزدگی مرکزپہنچے۔اس پہلے نریندرمودی نے راستے میں ملہیا چوراہے پرسردار بلبھ بھائی پٹیل، نریسر میں سوامی وویکانند اور کچہری کے نزدیک ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو پھولوں کا ہار پہنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔