ماسکو، 6 جون (اسپوتنك) روس کے مشرق میں واقع جزائر کمانڈر میں جمعرات کو درمیانے درجے کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی۔
روس کی سائنس اکیڈمی کے جیو فیزیکل سروے کے مقامی ترجمان نے بتایا’’زلزلہ کا مرکز بحر اوقیانوس میں 53 کلو میٹر کی گہرائی اور صوبہ كامچٹكا (بیئرنگ اور کمانڈر جزائر) میں ضلع الیتسكي سے 110 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا۔