مالے،؛ مالدیپ نے ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا اعلی ترین شہری اعزاز ’نشان عزالدین‘ سے نوازے جانے کا اعلان کیا ہے۔
مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صلح نے سنیچر کو یہ اعلان کیا۔
مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صدر صلح نے غیرملکی معزز شخصیات کو دیئے جانے والے ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز سے نوازے جانے کے لئے ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے نام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کو آج نشان عزالدین سے نوازاجائے گا۔
مسٹر مودی سنیچر سے مالدیپ کے دو روزہ دورہ پر جائیں گے۔
لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد کی زبردست جیت اور مسٹر مودی کے دوسری بار وزیراعظم بننے کے بعد ان کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔