رائے بریلی : ہاپوڑ کے تھانہ حافظ پور علاقہ کے گاؤںابارپور کے باشندے ہریندر (۴۲)کی لاش میرٹھ روڈ واقع اسوڑا کے قریب نالے سے برآمد ہوئی ہے۔
پولس نے موقع پر پہنچنے کے بعد لاش کو نالے سے نکلوا یا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ دوسری جانب اہل خانہ نے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔بتایا جارہاہے کہ ہریندر گزشتہ تین دنوں سے لاپتہ تھا۔اہل خانہ نے اسے تلاش کیا لیکن اس کا پتہ نہیں چل سکا۔
اہل خانہ کے مطابق لاش پر زخم کے نشان تھے۔