نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) ملک کی مکمل خاتون ویزر مالیات نرملا سیتارمن نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت کے دوسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کرنے کے دوران برسوں کی پرانی روایت کو تبدیل کردیا۔ وزیر خزانہ لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے کے لئے جب اپنی وزارت سے باہر آئیں تو ان کے ہاتھ میں اس موقع پرسابقہ وزراء خزانہ کےہاتھوں میں نظر آنے والا سرخ رنگ بریف کیس نہیں بلکہ اسی رنگ کا اشوک نشان والا مخملی کپڑے کا ایک پیکیٹ تھا جس میں بجٹ میں رکھا ہوا تھا۔
چیف اقتصادی مشیر سبرامنیم نے بریف کیس کی جگہ سرخ رنگ کے کپڑےمیں بجٹ لانے کی وجہ بتایا ۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ہندوستانی روایت ہے اور مغرب کی غلامی سے نکلنے کی ایک علامت ہے ۔ یہ بجٹ نہیں بہی کھاتہ ہے‘‘۔
آزاد ہندوستان کا پہلا عام بجٹ 26 نومبر 1947 کو اس وقت کے وزیر مالیات آر کے شن مکھم چیٹی نے پیش کیا تھا۔ اس وقت بجٹ کو چمڑے کے بیگ میں رکھ کر لایا گیا تھا۔