نئی دہلی‘ 19 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفی دے چکے مسٹر راہل گاندھی نے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی گرفتاری کو غیر قانونی اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت زیادتی پر اترآئی ہے اور اقتدارکا غلط استعمال کررہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے آج ٹوئٹ کیا”اترپردیش کے سون بھدر میں پرینکا کی غیر قانونی گرفتاری افسوس ناک ہے۔ سون بھدر میں اپنی زمین خالی کرنے سے منع کرنے والے کسانوں کو گولی مار کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا اور متاثرہ کنبوں سے ملاقات کے لئے جاتے ہوئے انہیں گرفتار کرنا اقتدار کی طاقت کا غلط استعمال ہے۔ا س سے ثابت ہوتا ہے کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت میں عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔“
उत्तर प्रदेश सरकार की ड्यूटी है अपराधियों को पकड़ना।
मेरा कर्तव्य है अपराध से पीड़ित लोगों के पक्ष में खड़े होना।
भाजपा अपराध रोकने में तो नाकामयाब है मगर मुझे मेरा कर्तव्य करने से रोक रही है।
मुझे पीड़ितों के समर्थन में खड़े होने से कोई रोक नहीं सकता।
कृपया अपराध रोकिए!
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 19, 2019