واشنگٹن، 8 اگست (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سینئر مشیر اور ان کی صاحبزادی ایوانكا ٹرمپ نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’ہندوستان سمیت پوری دنیا کی خواتین کا چمپئن’ بتایا ہے۔
محترمہ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا’’مسز سوراج کے انتقال سے ہندوستان نے ایک پرخلوص ،جوشیلا اور فرض شناس اور لوگوں کے سچے خادم کوکھو دیا۔ مسز سوراج ہندوستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے لئے ایک چمپئن تھیں اور انہیں جاننا ایک اعزاز کی بات تھی‘‘۔
قابل غور ہے کہ مسز سوراج کا منگل کی رات حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 67 سال کی تھیں۔ وہ نریندر مودی حکومت کے پہلے دور( سال 2014 سے 2019 )کے دوران وزیر خارجہ رہی تھیں۔