نئی دہلی، 28 ستمبر (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند نے لتا منگیشکر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ہفتہ کو مبارک باد دی۔
مسٹر كووند نے کہا’’لتا منگیشکر جی کو ان کے 90 ویں سالگرہ پر مبارک باد اور نیک خواہشات۔ میری دعا ہے کہ ایشور آپ کو صحت مند و خوش باش رکھے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ آوازاوں کی ملکہ لتامنگیشکر کی پیدائش 28 ستمبر 1929 میں مدھیہ پردیش کے اندورکے ایک مراٹھی برہمن خاندان میں ہوئی تھی۔
لتا منگیشکر بھارت رتن، پدم وبھوشن، پدم بھوشن، دادا صاحب پھالکے، راجیو گاندھی خیر سگالی ایوارڈ سمیت متعداد خطابات سے نوازی جا چکی ہیں۔