نئی دہلی،یکم اکتوبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے منگل کو مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڈنوس کو جھٹکا دیتے ہوئے کہا کہ نچلی عدالت مسٹر فڈنوس کے خلاف دائر مقدمے پر نئے سرے سے غور کرےچیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یہ حکم دیاہائی کورٹ نے ستیش اوئکے کی یہ عرضی خارج کردی تھی کہ جس میں انہوں نے مسٹر فڈنوس کے ذریعہ انتخابی حلف ناموں میں مجرمانہ معاملوں کی بات چھپانے کےلئے ان کا انتخاب منسوخ کروانے کا مطالبہ کیا تھا









