کراچی: پاکستان کے کراچی۔ راولپنڈی تیزگام ایکسپریس میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ اس حادثے میں 73لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 30 سے زیادہ مسافر سنگین طور پر جھلس گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔ ڈان کی خبر کے مطابق وزیر ریل راشد کے مطابق ٹرین میں آگ ایک سلینڈر میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے لگی۔
واقعے کے دوران زیادہ تر مسافر سو رہے تھے،کچھ مسافر ناشتہ کی تیاری کررہے تھے۔ وزیر ریل راشد کے مطابق فی الحال اس روٹ کی بھی ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا ہے۔ اس ٹریک کو دو گھنٹے کے اندر چالو کر دیا جائے گا۔









