لکھنو 03 دسمبر 2019۔خاندان اجتھا د کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عبا س نقوی نے جار ی ایک بیان میں کہا ہے کہ آج عرا ق اور ایران میں جس طریقہ سے خلفشار بر پا کیا جا رہا ہے وہ انتہائی افسو س ناک ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ دشمن تشیع واضح طور پر یہ سمجھ چکا ہے کہ عراق اور ایران الحمد اللہ بڑی تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے ۔
یہی چیز دشمن کی نگاہ میں کھٹک رہی ہے اور امریکا ، اسرائیل ، سعودیہ اور بر طانیہ طرح طرح کی سازشیں کر کے عراق اور ایران دونوں ملکوں اور یہاں کی عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی نا کام کو شش کر رہا ہے ۔ حالانکہ دشمن تشیع اس سے پہلے بھی سیریا وغیرہ میں نا کام کو شش کر چکے ہیں ۔
مولانا سیدسیف عباس نے مزید کہا کہ کچھ علما نما ایجنٹ جو احتجاج کرنے والوں کو نجف اشرف اور مراجع کے گھیراو ¿کرنے کی بات کر رہے ہیں وہ انتہائی افسوس ناک اور لائق مذمت عمل ہے ۔اور ایسے لو گ کے پیچھے امریکا ، اسرائیل ، سعودیہ اور بر طانیہ کا ہاتھ ہے ۔ مذکورہ ممالک چاہتے ہیں کہ مرجعیت اور مقلدین کے درمیان انتشار پیدا کر دیا جائے۔مرجعیت اور مقامات مقدسہ کی توہین کی جائے ۔
ان کے درمیان کی یکجہتی کو توڑ دیا جائے ۔ ان کا مقصد ہی یہی کہ مرجعیت جو شیعوں کا اہم مستحکم قلعہ ہیں ان کی بنیاد کو کمزور کر دیا جائے ۔ ان کامشن کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ ہماری سر پر ستی امام زمانہ عج فرمارہے ہیں ۔