نئی دہلی،18دسمبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے دارالحکومت کے نربھیا آبروریزی معاملے کے قصوروار اکشے سنگھ کی نظر ثانی عرضی بدھ کو خارج کردی۔
جسٹس آر بھانومتی،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے اکشے کی نظر ثانی کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ عرضی میں کوئی دم نہیں ہے۔
جسٹس بھانومتی نے بینچ کی جانب سے فیصلہ سنایا۔