اٹاوہ : اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بھرتھنا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریلوے پٹری کے چٹخنے سے دہلی۔ ہاوڑہ ریلوے روٹ پر ریل آمد ورفت تقریباً۳۲منٹ تک متأثر رہا۔ بھرتنا کے اسٹیشن ماسٹر وشنو پرتاپ نے آج یہاں بتایا کہ آج صبح پانچ بج کر چالیس منٹ پر ‘کی مین’معمول کے مطابق ریل پٹریوں کا معائنہ کررہے تھے ۔