انقرہ،29ستمبر(یواین آئی)عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ سے بری طرح دوچار ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی زد میں آنے سے مزید1412 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،15،845 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد65 سے بڑھ کر 8،062 ہوچکی ہے ۔پیر کو ترکی کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1،422 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔ جس سے اس ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،77،052 ہوگئی ہے۔
ترکی میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔