الیکٹرک نے کراچی والوں کی نیندیں حرام کردیں، صبح 4 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور 5 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی۔
گارڈن، لانڈھی، گلستان جوہر، کلفٹن، ملیر ہالٹ، اولڈ سٹی ایریا سمیت متعدد علاقوں میں بھی بجلی معطل ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے جبکہ ایئرپورٹ، لیاری، جناح اور سول جیسے اہم اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد اور مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اگست میں شہر قائد میں ایک ہفتے میں بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔