برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے قرنطینہ کرلیا۔۔برطانوی میڈیا کے مطابق این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس ٹیم نے وزیراعظم بورس جانسن کو فون پر آئسولیٹ ہونے کی ہدایت کی۔
ٹیم کے مطابق خدشہ ہے وزیراعظم کسی ایسے شخص کے قریب رہے ہیں جو کووڈ پازیٹیو ہے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پہلے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
برطانیہ کے طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کرسمس تک صورت حال بگڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔