بھنڈی اکثر اور بیشتر افراد کی پسندیدہ سبزی ہے مگر اس کے بے شمار فوائد سے متعلق کم ہی افراد جانتے ہیں ۔ماہرین غذائیت کے مطابق بھنڈی سُپر فوڈز یعنی غذائیت سے بھر پور سبزیوں میں شمار کی جاتی ہے ، آسانی سے دستیاب بھنڈی سبزی کو ایک خاص حیثیت حاصل ہے۔
بھنڈی کو کئی طرح سے پکا کر کھایا جاتا ہے، اس کو تل کر بطور اسنیک بھی استعمال کیا جاتا ہے، بھنڈی کے بے شمار فوائد ہیں جنہیں جان کر جو افراد اسے کھانا پسند نہیں کرتے وہ بھی بھنڈی کو اپنی غذا میں شامل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
ماہرین غذائیت کے مطابق بھنڈی میں وٹامن سی، ای، کے، اے، فائبر، پوٹاشیم اور قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جاتے ہیں جس کے استعمال سے مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں :









