دہلی میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے خواتین کو دہلی میٹرو اورڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفرکرنے کا تحفہ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کیجریوال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ عام آدمی پارٹی حکومت کے اس اعلان کے بعد میٹرواوربسوں میں سفرکرنے کے دوران خواتین کو ٹوکنا یا اسمارٹ کارڈ نہیں لینا ہوگا۔
فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا ‘دہلی میں خواتین غیرمحفوظ محسوس کرتی ہیں۔ دہلی حکومت نے دہلی میٹرو اورڈی ٹی سی بسوں میں خواتین کو کرائے سے نجات دلانے کے لئے مفت سفرکا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے انہیں عوامی نقل وحمل کے استعمال سے ترغیب ملے گی۔ خواتین کومفت سفردینے میں ڈی ایم آرسی کو ہونے والے نقصان کی بھرپائی دہلی حکومت کرے گی۔
چوراہوں پرلگیں گے سی سی ٹی وی کیمرے
اروند کیجریوال نے کہا ‘خواتین کی سیکورٹی کے لئے چوراہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لئے ڈھائی سال سے کوشش کررہے تھے۔ ڈیڑھ لاکھ سی سی ٹی وی لگنے کا ٹینڈردیا تھا، 70 ہزارسی سی سی ٹی وی کا سروے ہوچکا ہے’۔ کیجریوال نے کہا کہ 8 جون سے کیمرے لگیں گے اوردسمبرتک لگنے کی امید ہے۔
ہرسال 1200 کروڑ روپئے کا پڑے گا بوجھ
ایک اندازے کے مطابق میٹرو میں کل مسافروں میں 33 فیصدی خواتین ہوتی ہیں۔ اس کے مطابق میٹرو میں خواتین کو مفت سفرکرانے پرتقریباً ایک ہزارکروڑ روپئے ہرسال خرچ آئے گا، جبکہ اس منصوبہ کے نافذ ہونے سے دہلی حکومت پرہرسال 1200 کروڑ روپئے کا بوجھ پڑے گا۔
بسوں میں بھی نافذ ہوگی یہ سہولت
ڈی ٹی سی اورکلسٹراسکیم کی بسوں میں اس سہولت کو نافذ کرنے میں حکومت کے سامنے کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں آئے گی۔ وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے جمعہ کو میٹرو افسران سے اس سے متعلق ملاقات کی تھی اوراس کا ڈرافٹ تیارکرنے کو کہا تھا۔ کیلاش گہلوت نے واضح کردیا ہے کہ وہ میٹرو میں خواتین کے مفت سفرپرآنے والے اخراجات کو دہلی حکومت اٹھائے گی۔ اس کے لئے وہ ڈی ایم آرسی کو ادائیگی کرے گی۔ واضح رہے کہ بسوں اورمیٹرو میں 33 فیصدی خواتین سفرکرتی ہیں۔