ٹوکیو، 11 مئی (ژنہوا ) جاپان کے صوبہ ایباراكي میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔
جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے اس کی اطلاع فراہم کی ۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 0858 بجے محسوس کئے گئے ۔
اس کا مرکز 36.4 ڈگری شمالی عرض بلد اور 141.1 ڈگری مشرقی طول بلد پر 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ تاہم زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔