کانپور دیہات: پرگتی شیل سماج پارٹی(پی ایس پی)سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی کی حمایت کے بغیر یوپی میں کسی کی حکومت بنانا مشکل ہوگا۔
اس لئے جہاں پی ایس پی ہوگی اسی پارتی کی حکومت بنے گی۔
سماجی تبدیلی یاترا کے دوسرے مرحلے کا آغاز پکھرایاں سے کرنے سے پہلے مسٹر یادو نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ یاترا کا آغاز ورنداون کے بانکے بہاری کے درشن کے ساتھ کیا گیا تھا اور یوپی کے سبھی 75اضلاع میں گھومنے کے بعد بھگوان رام کے شہر اجودھیا میں اس کا اختتام ہوگا۔