فیروزآباد:04جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع فیروزآباد ٹنڈلا علاقے میں موٹر سائیکل کے کھمبے سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع آگرہ کے برہن باشندہ ونئے (18) بذریعہ موٹر سائیکل فیروزآباد آرہا تھا۔
کہ راستے میں تھانہ ٹنڈلہ علاقے کے گاؤں گڑھی جعفر کے نزدیک اچانک اس کی موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔