واشنگٹن، 19 اکتوبر؛امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ہل حملہ کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کے لئے مقدمہ دائر کردیا، کانگریس کی کمیٹی اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تفتیش کار جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ٹرمپ کو حملے کا پہلے سے علم تھا۔
کیپیٹل ہل میں ہونے والے حملے کے بعد اُس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا۔
یاد رہے کہ 6 جنوری کو ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے کانگریس پر دھاوا بولا تھا۔ اس دوران پر تشدد جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔