اینڈوور / میساچوسیٹس : امریکی ریاست میسا چوسٹس کے بوسٹن شہر کے نزدیک جمعرات کو ایک قدرتی گیس پائپ لائن ٹوٹنے کے بعد ہونے والے متعدد گیس دھماکوں کی وجہ سے تین شہروں کو کافی نقصان ہونے کے ساتھ کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق گیس دھماکوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔
مقامی ٹیلی ویژن چینلوں پر جاری تصاویر میں میسا چوسیٹس کے دارالحکومت بوسٹن سے تقریبا 40 کلومیٹر دور شمال میں لارینس، اینڈوور اور شمالی اینڈوور می فائربریگیڈ محکمہ کے عملے کو آگ بجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ سلسلہ وار گیس دھماکوں کو دیکھتے ہوئے متاثرہ علاقے کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور علاقے میں گیس پائپ لائن سروس فوری طورسے بند کر دی گئی ہے ۔ زخمی افراد کو لارینس جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
اینڈوور کے فائر محکمہ کے سربراہ مائیکل مینس فیلڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ دھماکے گیس پائپ لائن میں زیادہ دباؤ کی وجہ ہوئے ہیں۔ مینس فیلڈ نے کہا کہ گیس دھماکوں کی وجہ سے لگنے والی آگ بڑھتی ہی جا رہی ہے جس پر قابو پانے میں تقریبا ایک ہفتے کا وقت لگ جائے گا۔میسا چوسیٹس پولس کے مطابق آگ لگنے ، دھماکوں اور گیس رساؤکے کل 70 معاملے سامنے آئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی وجہ سے عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔علاقے میں گیس پائپ لائن کا انتظام سنبھالنے والی کولمبیا گیس کمپنی نے کہا کہ وہ میسا چوسٹس کے متعدد علاقوں میں گیس پائپ لائن کو تبدیل یا ان کی مرمت کرنے کا کام شروع کرے گی۔ قابل ذکرہے کہ تقریبا چھ سال پہلے میساچوسیٹس کے اسپرنگ فیلڈ میں ہونے والے گیس دھماکے کے لئے بھی کولمبیا گیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔