واشنگٹن،9 جنوری(یواین آئی) رخصت پذیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نہیں جاؤں گا۔
امریکی صدر نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بات ٹوئٹر پیغام میں کہی۔
امریکہ سے ملنے والی خبروں میں بتایاگیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پارلیمنٹ نے نتائج کی توثیق کر دی ہے، پرامن انتقال اقتدار کی اپنی بات پر قائم ہوں، 20 جنوری کو ایک نئی انتظامیہ امریکہ کی باگ ڈورسنبھالے گی۔