نئی دہلی: دوردرشن کے تحت چلنے والا سرکاری چینل ڈی ڈی نیوز اپنے لوگو میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کی زد میں ہے۔ دراصل، حال ہی میں ڈی ڈی نیوز نے اپنے نئے لوگو کی نقاب کشائی کی تھی۔ نئے لوگو کا رنگ روبی ریڈ سے بدل کر زعفرانی کر دیا گیا ہے۔ سرکاری چینل کو اس طرح بھگوا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔









