امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ کوئی اس بات کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ دنوں اعتراف کیا تھاکہ ایران کے خلاف جنگ کی غیر مقبولیت اور اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے نے رواں ہفتے ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بھاری شکست میں اہم کردار ادا کیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ان کے خیال میں ریپبلکنز کی انتخابی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ایران کے ساتھ جنگ تھی۔