سریندر نگر: گجرات میں سریندر نگر-ویرمگام ہائی وے پر بھاسکر پرانا پاٹیا کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں سات افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ایک ٹرک ڈرائیور نے 10 افراد کو ٹکر مار دی جس میں سے سات ہلاک ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگو جائے وقوع پر پہنچے اور ایمبولینسوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ہلاک شدگان جا رہے تھے مندر
اس حادثے میں ہلاک ہونے والے سبھی لوگ راجکوٹ کے گدھکا گاؤں سے ایک گروپ کے ساتھ ڈیکاواڑا میں واقع مہادیو جی مندر درشن کرنے جا رہے تھے۔
اس دوران سریندر نگر ویرمگام ہائی وے پر بھاسکر پرانا پاٹیا کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے عقیدت مندوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں پانچ خواتین اور دو مردوں کی موت ہو گئی جب کہ تین زخمی ہو گئے۔
زخیوں کی حالت تشویشناک
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ متاثرین کا تعلق بھرواڑ برادری کے منڈھوا خاندان سے ہے۔
مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ لاشیں مسخ ہو گئیں۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر لمبا ٹریفک جام لگ گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ٹریفک کو کلیئر کرا دیا۔
لاشوں کو سریندر نگر کے لختر سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ وہیں زخمیوں کو ویرمگام کے سرکاری اسپتال داخل کرایا گیا۔ ہلاک شدگان کا تعلق راجکوٹ سے تھا۔
متاثرین کے اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ پورے علاقے میں غم کی فضا ہے۔ لختر پولیس نے کیس درج کر کے واقعے کی مزید جانچ شروع کر دی ہے