قنوج (اتر پردیش): اتر پردیش کے ضلع قنوج میں منگل کی صبح سویرے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار ٹرک کے سڑک کنارے کھڑی اسکول بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں چار طلبہ ہلاک اور 22 طلبہ سمیت کم از کم 32 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 50 طلبہ اور چھ اساتذہ سمیت اسکول کا عملہ سوار تھا۔








