نیٹو کے رکن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس اگلے ماہ جوہری ہتھیار سے لیس ایک سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وفاقی انٹیلی جنس سروس (بی این ڈی) اور مسلح افواج سمیت مغربی ممالک کے خفیہ اداروں نے ایسی معلومات کا تبادلہ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس نے ’اسپوٹنک ایس‘ نامی سیٹلائٹ کی تیاری کا عمل کئی سال قبل شروع کیا تھا جو اب مبینہ طور پر مکمل ہو چکا ہے اور اسے ماسکو کے نواحی علاقے میں محفوظ رکھا گیا ہے۔
جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں روسی سفارت خانے، جرمن وفاقی انٹیلی جنس سروس (بی این ڈی) اور برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹرز نے اس رپورٹ پر تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
یوکرین کا لیبیا میں روسی جنگی جہاز ڈبونے کا دعویٰ
واضح رہے کہ 2024ء میں روس نے امریکی حکام کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ ماسکو خلاء میں جوہری دھماکا کر کے دشمن کے سیٹلائٹس کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا ہتھیار تیار کر رہا ہے۔
امریکی حکام کا الزام تھا کہ روس کئی برسوں سے ایسا جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جو سیٹلائٹس کے پورے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے نیٹ ورکس میں اسپیس ایکس کا وسیع اسٹار لنک انٹرنیٹ نظام بھی شامل ہے، جسے یوکرین کے فوجی استعمال کرتے رہے ہیں۔