درمیانی عمر میں وٹامن ڈی کی زیادہ سطح کا تعلق کئی سال بعد دماغ میں غیر معمولی ٹاؤ پروٹین کی کم مقدار سے سامنے آیا ہے
درمیانی عمر میں جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار مستقبل میں الزائمر جیسی دماغی بیماری کے خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں وٹامن ڈی کی زیادہ سطح کا تعلق کئی سال بعد دماغ میں غیر معمولی ٹاؤ پروٹین کی کم مقدار سے سامنے آیا ہے۔
ٹاؤ پروٹین عام طور پر دماغی خلیوں کے اندر موجود ہوتے ہیں اور اعصابی خلیوں کی ساخت برقرار رکھنے سمیت اہم افعال انجام دیتے ہیں۔ تاہم، الزائمر کے مریضوں میں یہ پروٹین غیر معمولی شکل اختیار کرکے ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے لگتے ہیں جس سے دماغی خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے اور یادداشت متاثر ہوتی ہے۔
تحقیق کے مصنفین کے مطابق درمیانی عمر میں وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار اور مستقبل میں دماغ میں غیر معمولی ٹاؤ پروٹین کی کم سطح کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔
تحقیق کی مصنفہ ایمر میک گرا کا کہنا ہے کہ یہ مطالعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ درمیانی عمر میں وٹامن ڈی کی زیادہ سطح کا تعلق دماغ میں غیر معمولی ٹاؤ پروٹین کے کم بوجھ سے ہو سکتا ہے جو الزائمر کی بیماری کا ایک اہم حیاتیاتی نشان ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ نتائج مستقبل میں ڈیمنشیا کے خطرے سے دوچار افراد کے لیے غذائی رہنما اصول مرتب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
تاہم، تحقیق میں صرف تعلق کی نشاندہی کی گئی ہے، یہ ثابت نہیں کیا گیا کہ وٹامن ڈی کا استعمال براہِ راست الزائمر سے بچاتا ہے۔