خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یمن میں سعودی قیادت میں قائم اتحادی فورسز نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی شہر طائف کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
سعودی سول ڈیفنس نے جدہ اور ینبع گورنریٹس میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹس جاری کیے تاہم چند منٹ بعد ہی دونوں علاقوں میں خطرہ ٹل جانے کا اعلان کردیا۔