برطانیہ میں بچوں کے روایتی خاندانی نام پیچھے رہ گئے، خان، احمد، علی اور حسین کی مقبولیت میں اضافہ
برطانیہ میں بچوں کے روایتی خاندانی نام پیچھے رہ گئے، خان، احمد اور علی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا اور یہ نام ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔
برطانوی روایتی خاندانی نام تیزی سے مقبولیت کھو رہے ہیں۔ یہ انکشاف ڈیلی میل کی خصوصی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1996 میں انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں میں اسمتھ، جونز اور ولیمز سب سے زیادہ عام خاندانی نام تھے۔ ٹیلر، براؤن، ڈیوس، ایونز، تھامس، جانسن اور ولسن بھی ٹاپ 10 میں شامل تھے۔
تاہم 3 دہائیوں بعد نوزائیدہ بچوں میں سب سے زیادہ عام 10 خاندانی ناموں کی فہرست تبدیل ہو چکی ہے۔ اب اس میں اسمتھ، خان، احمد، علی، جونز، حسین، سنگھ، ولیمز، پٹیل اور کور شامل ہیں۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ 10 میں برقرار رہنے کے باوجود جونز کی مقبولیت میں 43 فیصد کمی آئی ہے۔ آٹھویں نمبر پر موجود ولیمز کی مقبولیت میں بھی تقریباً اتنی ہی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 1990 کی دہائی میں عام ہونے والے دیگر خاندانی نام اب 11ویں سے 17ویں نمبر کے درمیان آگئے ہیں۔
برطانیہ میں بچوں کے روایتی خاندانی نام پیچھے رہ گئے، خان، احمد، علی اور حسین کی مقبولیت میں اضافہ، ٹاپ 10 میں شامل
برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق خان، احمد اور علی کے خاندانی ناموں کی مقبولیت دوگنی ہو چکی ہے۔







