تہران، 26دسمبر(یواین آئی) ایران میں متوقع نئے مظاہروں سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر اعلان کے بعدایرانی حکام نے متعدد ریاستوں میں موبائل انٹرنیٹ کی رسائی محدود کردی۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک شدگان افراد کے اہل خانہ اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعہ مظاہرے دوبارہ شروع کرنے اور ہلاک شدگان کی یاد میں جمعرات کو (آج) تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں کا آغاز گزشتہ ماہ نومبر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ہوا تھا لیکن احتجاجی مظاہرین نے اپنے مطالبات میں مزید سیاسی آزادی اور دیگر معاملات کو بھی شامل کرلیا تھا۔