ممبئی میں اداکار رنبیر کپور کی فلم ’رامائن‘ کے سیٹ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی اور اسٹوڈیو کے باہر موجود ایک خیمے میں لگی، جس پر فوری قابو پا لیا گیا۔







