لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج پرینکا گاندھی نے گزشتہ دنوں شہریت ترمیم ایکٹ کےخلاف ہوئے مظاہرہ کے دوران گرفتار کی گئی صدف جعفرکے بچوں اور کنبہ والوں سے ملاقات کی۔
پرینکاگاندھی نے سوشل میڈیاپر جیل میں بند صدف جعفر کے بچوں کے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے لکھاکہ اترپردیش حکومت نے بربریت کی ساری حدیں پار کر دیں۔ کانگریس کارکن صدف جعفر ویڈیو میں پولیس سے تشدد پھیلانے والے لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کہہ رہی تھیں۔