نئی دہلی،یکم فروری(یواین آئی)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتے کو نربھیا کے چار قصوروارں میں سے ایک ونے شرما کی رحم کی عرضی خارج کی۔
دہلی کی ایک عدالت کے ذریعہ سبھی قصوروارں کی پھانسی کی سزا پر روک لگانے کےایک دن بعداس معاملےمیں صدر نےرحم کی عرضی منظور نہ کی ہے۔
نربھیا کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کے ملزم مکیش کمار سنگھ،پون گپتا،اکشے ٹھاکر اور ونےکو ایک فروری کی صبح چھ بجے پھانسی دینے کی تاریخ طے کی گئی تھی۔
پون اور اکشے کے وکیل اے پی سنگھ نے دلیل دی کہ ان کے قانونی متبادل ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوئے ہیں اور ایسے میں انہیں پھانسی نہیں دی جاسکتی ۔