نئی دہلی، 12 فروری ( یواین آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن ِ اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں چلائیں جس میں ایک کارکن کی موت ہو گئی ہے ۔ آپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مہرولی سیٹ سے نو منتخب رکن ِ اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر گزشتہ دیر رات گولیاں چلائی گئی ہیں جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے اور ایک دیگر زخمی ہو گیا ہے
جسے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔ نریش یادو اپنے حامیوں کے ساتھ مندر سے اپنے گھر کی طرف واپس لوٹ رہے تھے کہ ارونا اصف علی روڈ پر کشن گڑھ گاؤں کے نزدیک ان کے قافلے پر ایک گاڑی میں آئے کچھ لوگوں نے گولیاں چلائیں ۔
This is shocking. Delhi is slowly becoming as lawless as UP. https://t.co/K2oMqktJWm
— Rohini Singh (@rohini_sgh) February 11, 2020